اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز
اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز

سکردو:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تم سلیکٹڈ تھے اب ریجکٹڈ ہوگئے ہو، عمران خان تم کو این آر او نہیں ملے گا،حکومتوں کو منتخب کرنے اور گھر بھیجنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے، دو سالوں میں پاکستان بدل چکا ہے،ہم لوٹوں کو چھپنے نہیں دیں گے، موجودہ حکومت کے آخری دن آگئے ہیں تو نہ دھاندلی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نہ دھاندلی کرنے والے اور نہ ہی دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہیں گے، اب راج کرے گی تو خلق خدا۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان والوں نے جو جذبہ دکھایا ہے اس کے بعد اگر (ن) لیگ دھاندلی سے ہرائی گئی تو نہ گلگت بلتستان مانے گا نہ پاکستان۔

کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے تو کیا اس بار گلگت بلتستان جاتی ہوئی حکومت کے ساتھ جائیگا، کیا گلگت بلتستان ایسی حکومت کے ساتھ جائیگا جس کی چند دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے۔ا

نہوں نے کہا کہ ڈھائی سال قبل جب یہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ووٹ پر ڈاکا ڈال کر آئے تھے تو آج یہ حالت ہوگئی ہے کہ جگہ جگہ گھبرائے ہوئے پھر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے جلسوں سے میرے وزرا کو پریشانی ہوتی ہے تو آپ کو پریشانی ہونی چاہیے کیونکہ عوام آپ کا گھیراؤ کر رہی ہے اور آپ کو گھر چھوڑ کر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے لوگوں سے روٹی، سکون، روزگار اور خوشیاں چھین لی ہیں اور اب جب حکومت کے آخری دن آگئے ہیں تو نہ دھاندلی رہے گی، نہ دھاندلی کرنے والے اور نہ ہی دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہیں گے اور اب راج کرے گی تو خلق خدا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ملک کا چپہ چپہ اور عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف کے علاوہ پاکستان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں، اگر کسی کے پاس پاکستان کے مسائل کا علاج ہے تو اس کا نام نواز شریف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج جب آپ کو سمجھ آگئی ہے کہ ایک صفحے پر ہونے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے اور دھاندلی کے باوجود ڈھائی سال میں اگر آپ کی یہ حالت ہوگئی ہے تو عوام اور نواز شریف کے درمیان سے ہٹ جاؤ، ملک کو نواز شریف کے حوالے کردو پاکستان پھر سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ کی تمام طاقتیں، دھاندلیاں اور انتقام ناکام ہوچکے ہیں، آپ نے نواز شریف کی آواز بند کی اللہ نے آپ کی آواز بند کردی اور پوری دنیا میں جو ایک آواز گونج رہی ہے اس کا نام ہے نواز شریف۔

انہوں نے کہاکہ اسکردوں کے عوام اور نوجوانوں سے کہتی ہوں کہ اپنے حق کے لیے کھڑے ہوجاؤ، حکومتوں کو منتخب کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، اب عوام کسی کو اپنے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے۔

Related Posts