استنبول: پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی میں زلزلے کی صورت میں 8 لاکھ عمارات کو خطرناک قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکش کنکریٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صرف استنبول اور ازمیر میں ایسی 8 لاکھ عمارتیں موجود ہیں جو زلزلہ آنے کی صورت میں زمیں بوس ہوسکتی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ انہیں فوری طور پر مسمار کرے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اگر استنبول میں زلزلہ آگیا تو شہر کا 33 فیصد حصہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوسکتا ہے، جبکہ ترکی میں پہلے ہی حالیہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ترکی کے تیسرے سب سے گنجان آباد شہر ازمیر میں 7 اعشاریہ 0 شدّت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوئے۔
زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کیں، زلزلے کی گہرائی 16 اعشاریہ 5 کلومیٹر تھی جس کے جھٹکے مغربی ساحل پر محسوس ہوئے جن سے یونان میں بھی تباہی پھیل گئی۔
مزید پڑھیں: ترکی، ازمیر میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، 800 سے زائد زخمی