ترکی، ازمیر میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، 800 سے زائد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی، ازمیر میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، 800 سے زائد زخمی
ترکی، ازمیر میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، 800 سے زائد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترکی کے تیسرے سب سے گنجان آباد شہر ازمیر میں 7 اعشاریہ 0 شدّت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، اب تک 20 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے کی گہرائی 16 اعشاریہ 5 کلومیٹر تھی جس کے جھٹکے مغربی ساحل پر محسوس ہوئے جن سے یونان میں بھی تباہی ہوئی ہے۔

 زلزلے کے باعث درجنوں عمارات  تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد عمارات کو جزوی نقصان پہنچا، جن کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں گزشتہ روز سے جاری ہیں۔ اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز ازمیر کے ساحل سے 17 کلومیٹر دور تھا۔

امدادی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، یونان میں زلزلے کے باعث اب تک 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں کے قریب سمندر بپھر گیا، پانی گلیوں اور محلوں میں داخل ہوگیا جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔

4 ماہ قبل زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو میں 7.4شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Related Posts