ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں،مصطفی کمال
ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں،مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم مودی سے تو بات کرنے کو تیار ہے لیکن اپنے ملک کی جماعتوں سے سے بات کرنے کو تیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں،کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ 8 نومبر ہونیو الے جلسے میں عوام کے مسائل کا حل پیش کریں گے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ہمارا اجتماع دیکھیں گی، پی ڈی ایم کے جلسے میں 11 جماعتوں نے صرف ایک شو کیا،سید مصطفی کمال نے کہا ملک میں مسائل کن کے وجہ سے ہیں اور کیا کیا مسائل ہیں 8نومبر کے جلسے میں بتائیں گے۔

پی ایس پی رہنما ء نے کہا وفاق کی جانب سے 11 سو ارب کا لفظی لولی پاپ تھا جو اپ تک لفظی ہی ہے،ٹھنڈے کمروں میں رہنے والوں کو کیا معلوم مسائل کیا ہوتے ہیں۔

سید مصطفی کمال نے چیلینج کیا کہ 8نومبر کا جلسہ 18 اکتوبر کے جلسے بھی بڑا ہو گا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کی جانب سے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی اورپھولوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

Related Posts