کشمیری ہر قسم کے تشدد، ظلم اور نا انصافی کے خاتمے کے خواہشمند ہیں،صدر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں نے اپنی جدوجہد کے دوران جو قربانیاں دیں ان کی مثال نہیں ملتی، صدر آزاد کشمیر
کشمیریوں نے اپنی جدوجہد کے دوران جو قربانیاں دیں ان کی مثال نہیں ملتی، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد:خطہ کشمیر کو اولیا اور صوفیا کی سر زمین قرار دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے علما و مشائخ سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے پیروکاروں اور چاہنے والوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انٹر نیشنل صوفی فورم کے ایک وفد سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کے کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ انٹرنیشنل صوفی فورم دنیا کے 22 ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر کے سماجی، تعلیمی اور صحت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

جس کے لیے ہم اس فورم اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ وفد میں پیر علی رضا بخاری کے علاوہ ڈاکٹر مسعود احمد رضا الرفاعی، چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ عبدالرزاق ساجد اور دیگر شامل تھے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ خطہ کشمیر اور صوفیا کا تعلق صدیوں پرانا ہے کیونکہ کشمیر میں اسلام اور تہذیب و تمدن کی روشنی صوفیا کرام کے ذریعے پھیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں اور وہ اپنی دھرتی پر امن چاہتے ہیں اور ہر قسم کے تشدد، ظلم اور نا انصافی کے خاتمہ کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ایک جنگ مسلط کر رکھی ہے اور اسکی نو لاکھ فوج نے کشمیریوں کو قتل، ان کو اپنی زمینوں سے بے زمین اور اپنے گھروں سے بے گھر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے پیر علی رضا بخاری کو پیغام پاکستان پروگرام کے ذریعے آزاد کشمیر اور پاکستان کے لاکھوں لوگوں تک امن و اتحاد کا پیغام پہنچانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور دین اسلام کی ان حقیقی تعلیمات سے عوام الناس اور دنیا کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

صدر ریاست نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ہزاروں افراد کو آنکھوں کی روشنی ملی کیونکہ ٹرسٹ نے پچھلے مختصر عرصہ میں چالیس سے زیادہ فری آئی کیمپ لگا کر لوگوں کی بینائی کے حوالے سے علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کیں۔

انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جیسے ادارے لوگوں کی بینائی لوٹا رہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ انسانوں خاص طور پر جوانوں کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کر رہا ہے اور یہی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں فرق ہے۔

Related Posts