لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج احتساب عدالت میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے پہنچیں جس کی تصاویر منظرِعام پر آگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سدا سلامتی کی دُعا دی۔
مریم اورنگزیب نے جذباتی انداز میں کی گئی ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں مریم نواز کو اپنے چچا شہباز شریف اور چچا زاد بھائی شہباز شریف سے جذباتی انداز میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سدا سلامت رکھے آمین pic.twitter.com/zaUHzemzMM
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر