بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایاز صادق کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایاز صادق کی وضاحت
بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایاز صادق کی وضاحت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔

رہنما ن لیگ نے اپنے ویڈیو بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کل جو میں نے اسمبلی میں بیان دیا اس میں بھارتی میڈیا کا جو رد عمل آیا وہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی‘۔

ایاز صادق نے کہا کہ ’ایک چیز واضح ہے کہ ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا، اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی‘۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ’وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی، میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی؟ کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے ہم سے شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا‘؟

ایاز صادق نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے توسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کے حوالے کرنا ہے، ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا فیصلہ سراسر غلط تھا‘۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Related Posts