پاک زمبابوے سیریز کی راہیں ہموار، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی راہیں ہموار، کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آ گئے
پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی راہیں ہموار، کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آ گئے

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کی راہیں ہموار ہو گئیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور آفیشلز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 107 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا۔

گزشتہ روز تمام کھلاڑیوں، انتظامیہ اور آفیشلز کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جنہیں قرنطینہ کی پابندیوں سے آزاد کردیا گیا ہے۔

تمام کھلاڑی، انتظامیہ اور آفیشلز کھیل اور باہمی گفتگو کیلئے آپس میں میل جول کی آزادی حاصل کرکے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھی جکہ زمبابوے ٹیم بھی اسی روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوئی۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں تیار ہیں جو آج سے ہی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ شروع کریں گے،پاک زمبابوے سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 اکتوبر کو ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کمزور ٹیم، اصل مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہوگا، معین خان

Related Posts