ڈرامہ ثبات کے خوشگوار اختتام نے شائقین کے دل جیت لئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

happy ending of the drama sabaat won the hearts of the audience

کراچی: نجی ٹی وی کے ڈرامہ ثبات کے خوشگوار اختتام کی وجہ سے شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے منفی رجحان کو ترک کرنے کا پیغام دیا ہے۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونیوالے ڈرامہ ثبات کی اتوار کی شب آخری قسط نشر ہونے پر کچھ شائقین نے ڈرامہ جلد ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ شائقین نے غیر ضروری طوالت نہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس ڈرامے کی میں لیلی زبیری، سیمی راحیل اور احمد علی جیسے اداکاروں کی پرفارمنس اور ماورا حسین، سارہ خان اور عثمان مختار جیسے نوجوان اداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ، اس ڈرامہ کی کہانی خواتین کے مضبوط کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ اصلی خوشگوار اختتام خوش آئند ہے، ہمارے معاشرے کو ایسی مثبت کہانی کی بہت ضرورت ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی زبردست تھی اور اس میں خواتین اور ان کی شخصی آزادی کو درپیش مسائل کی عکاسی بخوبی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کرینہ کپور کے ہاں جلد دوسرے بچے کی ولادت متوقع، نئی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ڈارمہ ختم ہونے پر کہا کہ کاش یہ ڈرامہ کچھ اور چلتا۔ ساتھ ہی اس کی موسیقی اور گانے کو بھی سراہا گیا۔

Related Posts