حکومت کو گھر بھیجنے کا ایجنڈا، پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پاور شو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM leaders to meet today to devise strategy for second phase of anti-Govt movement

کوئٹہ: حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں (پی ڈی ایم) کا کوئٹہ میں جلسہ جاری ہے، یوسف رضا گیلانی، مریم نواز اورمولانا فضل الرحمان سٹیج پر موجود ہیں، بلاول بھٹو کا ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔

حکومت نے امن و امان کیلئے شہر میں دفعہ 144 فافذ کر رکھی ہے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی عائد ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا حکومت مخالف تیسرا جلسہ کوئٹہ میں جاری ہے۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے، حکومت مخالف احتجاج میں تیزی لانے کیلئے اپوزیشن نے آج کوئٹہ میں میدان سجایا ہے۔جلسے سے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کا ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر شہر میں دفعہ 144نافذ کر دی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر نے دُنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا۔وزیرِ اعظم

Related Posts