پاکستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل طاہر ایازکا سائٹ ایسوسی ایشن کادورہ، صنعتکاروں سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Col. Tahir Ayaz, Sector Commander, Pakistan Rangers, visited SITE Association

کراچی : پاکستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل طاہر ایاز نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کاروبار، تجارت کو فروغ دینے میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے صنعتکاروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام، انفرااسٹرکچر کی بہتری، صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے یا دیگر انتظامی امور کو انجام دینے کی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

اس ضمن میں رینجرز اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ہر ممکن خدمات فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ 92 ونگ آف پاکستان رینجرز امن و امان کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اورمجرموںکو ٹھکانے لگانے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کے صنعتکاروں سے امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ ونگ کمانڈر (92 ونگ) لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا،صدر عبدالہادی ، سینئر نائب صدر ریاض الدین، نائب صدر عبد القادر بلوانی، سابق صدر سلیمان چاؤلہ، جاوید بلانی،ممبران عارف لاکھانی، عبد الرشید، سلیم نگریا، حسین موسانی، کامران عربی، فرحان اشرفی، حارث شکور اور چیئرمین اپٹپما محمد عمران بھی موجود تھے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا نے سیکٹر کمانڈر کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سائٹ ایریا کی 19 سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے 1.037 ارب روپے کی گرانٹ منظوری دی ہے جس سے علاقے میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

انہوں نے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کے بعد امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن بحال ہوا ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے صنعتکاروں کو سائٹ کے انتظامی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان رینجرز کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الہادی نے سیکٹر کمانڈر کا خیرمقدم کیا اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سیکٹر کمانڈر سے درخواست کی کہ وہ اپنی شاندار خدمات کو سائٹ کے انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں جو اسٹریٹ کرائم میں اضافے کی بالواسطہ وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں: تعمیراتی شعبے کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، بینکوں کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

انہوں نے اس موقع پر سائٹ سیلف سکیورٹی سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا اور ونگ کمانڈر سے درخواست کی کہ وہ رینجرز سکیورٹی گارڈز کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے اسے مانیٹر کریں جن کی خدمات ایسوسی ایشن نے حاصل کی ہیں۔

Related Posts