اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا کی نگری لاہور کا دورہ آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں ہوں گی۔
صوبہ پنجاب کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتوں کے دوران پنجاب کی مجموعی صورتحال، اپوزیشن تحریک اور جلسوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جہاں انہیں صوبے میں مہنگائی، گورننس اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں پرمسلسل حملے ہورہے ہیں، اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نوازاپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلےہیں،ان پرتبصرہ کرنافضول ہے۔
ٹائیگر فورس کے کنونشن سے 3 روز قبل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کےآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف بات کی۔
مزید پڑھیں: فوج پرحملہ ، اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی، وزیراعظم