اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کردیا ہے جبکہ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے دوران انہیں تمام تر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد احتجاج پر موجود ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رختِ سفر باندھنا شروع کردیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی جو تمام تر مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کی تجاویز مرتب کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے حکومت کو دئیے گئے حتمی الٹی میٹم میں جب ایک گھنٹہ باقی رہ گیا تو ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کی کوشش پردھرنے کی شرکاء پر پولیس ٹوٹ پڑی۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، لیڈی ہیلتھ ورکرزکا گزشتہ روز کہنا تھا  کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈی چوک دھرنے کی جگہ پر آنے سے روکا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہلت ختم، لیڈی ہیلتھ ورکرزکا پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ شروع

Related Posts