کراچی: شہر قائد باغ جناح میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے احتجاجی جلسے میں شرکا کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، مریم نواز، بلاول اور فضل الرحمان اسٹیج پر پہنچ گئے ہیں۔
باغ جناح میں ہونے والے جلسے سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، ایمل ولی خاں، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر خطاب کریں گے۔
جلسے کے لئے پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، واضح رہے کہ جلسہ گاہ کے پانچ مرکزی دروازے ہیں جس میں تین مردوں کے لیے، ایک خواتین اور ایک دروازہ مرکزی قائدین کی آمدورفت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/pmln_org/status/1317688915860611075
جلسے کا اسٹیج کنٹینر سے بنایا گیا ہے جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا ہے۔ جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کے 15 سو ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکیورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول، پانی پلانے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے اور دیگر امورکی انجام دہی شامل ہے۔
پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ورکرزڈیوٹی انجام دیں گی۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف قافلوں کی آمد کے لیے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔
مریم نواز کی گاڑی پہ گُل پاشی
کارکنوں کی طرف سے قائد کی بیٹی کا والہانہ استقبال pic.twitter.com/RaqLUJaqX3— PMLN (@pmln_org) October 18, 2020