اپوزیشن سندھی، پنجابی اور مذہبی کارڈ کھیل رہی ہے، فردوس شمیم نقوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pti leader firdous shamim naqvi criticises opposition

کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کے حواریوں کو کورونا کے کیسز نظر نہیں آرہے۔ نالائق اعلیٰ ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے کہہ رہے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن ہونا چاہیے لیکن آج ان کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناصر شا ہ اور مرتضیٰ وہاب بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اب انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے۔

گوجرانوالہ کی آبادی 1 کروڑ 68 لاکھ ہے،لالہ موسیٰ کی آبادی 27 لاکھ جہاں سے بلاول زرداری اور قمر الزمان کائرہ آئے۔مریم نواز لاہور سے آئی، مولانا بھی لاہور سے آئے۔ساڑھے 5 کروڑ آبادی میں ہونے واکے جلسے میں کتنے لوگ تھے وہ عوام نے دیکھا۔

پاکستان ڈکیٹ موومنٹ کا ایک ڈاکو ایک لٹیرا دونوں اسپتال میں ہیں۔ایک لندن میں دوسرا کراچی میں زیر علاج ہے۔مولانا بھول گئے جب ان کو امریکا سے پیسے مل رہے تھے تب وہ امریکا کی تعریف کرتے تھے اورکل وہ آمریکا کو للکار رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، اراکین اسمبلی جمال صدیقی، شہزاد قریشی، پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی، سبحان علی ساحل موجود تھے۔

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے تو کبھی کشمیر کا ذکر ہی نہیں کیا۔مولانا کی دوغلی سیاست عوام کے سامنے ہے۔جو منتخب نہیں ہوا اس نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل علی بابا بیچ میں اور چالیس چور آس پاس بیٹھے تھے۔

ہمارا کپتان سلیکٹڈ ہے اور اللہ نے اسے پاکستان کے لیے سلیکٹ کیا ہے۔ سندھ کا لیڈر وہ تو ڈفیکٹ ہے سب جانتے ہیں،ایک رانی پھولن دیوی کرپشن سے انفیکٹڈ،تیسرا مولانا جو ہمیشہ رجیکٹڈ ہے۔سینٹرل پنجاب سے 15 ہزار سے بھی کم لوگ نکلے۔جو وفاق کی جماعتیں تھی وہ اب علاقوں کی جماعتیں بن چکی ہیں۔

اپوزیشن میں ایک سندھی کارڈ، ایک پنجابی کارڈ ایک مذہبی کارڈ کھیل رہا ہے۔عمران خان کے پاس اس وقت صرف پاکستان کارڈ ہے۔

پھولن دیوی نے کہا کہ عمران خان پناہ گاہ میں بیٹھا تھا۔عوام جانتی ہے غریب تو آپ کے لیے گالی ہے، آپ تو سونے کے چمچ لیکر پیدا ہوئے۔عمران خان تو لیڈر ہی غریبوں کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ1971 میں بلاول کے نانا نے پاکستان کو توڑا تھا۔1971 پاکستان پر بدنما داغ ہے۔آپ کے نانا کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی۔نواز شریف کے خون میں غداری شامل ہے۔نواز شریف کی تقریریں انڈین چینلز پر دکھائی گئیں۔

نواز شریف بتائیں پنجاب کے گورنر ہاؤس میں جنرل جیلانی نے کس سے ملاقات کرائی تھی۔جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی پیداوار آج فوج اور عدلیہ پر حملہ کررہا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اجازت دیتے ہیں تو ہم بھی جلسے کریں گے۔

کل 11 سیاسی جماعتوں نے ملکر جلسہ کیا،ان کی سربراہی ڈکیتوں کی رانی کررہی تھی۔یہ 50 سال سے اقتدار میں رہنے والی جماعتیں ہیں۔

پوری دنیا کورونا سے گھبرائی ہوئی ہے،حالات خراب ہیں کاروبار تباہ ہیں۔پاکستان کے اندر یہ لوگ تماشہ لگائے ہوئے ہیں۔حکومت کی جانب سے500 ارب کے بیرونی قرضے واپس کردیے گئے ہیں۔17 فیصد ٹیکس کلیکشن میں بہتری ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو کم کیاگیا ہے،اب کوئی مرسیڈیز نہیں خریدی جاتی ہیں۔پی ڈی ایم کی گوجرانوالہ کی ناکامی کو پوری قوم نے دیکھا۔

جب مریم کراچی آئیں گی تو بلاول سے پوچھیں کہ 12 سال میں سندھ کو کیا دیا۔10 کروڑ روپے کراچی میں بینرز پر خرچ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اپوزیشن کا دوسرا جلسہ، مریم نواز کل مزارِ قائد پر حاضری دیں گی

عوام کے پیسے کو لوٹ کر جلسہ کیا جارہا ہے۔پیٹ پھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج دوست بن چکے ہیں۔

Related Posts