شوہر نے روٹھ کر گھر سے نکلنے والی بیوی کو بجلی کے جھٹکے دیکر ماردیا،ملزم فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

گوجرانوالہ :نوشہرہ ورکاں کے علاقے شاہین آباد میں ایک شخص نے اپنے بچے کے سامنے بیوی کو بجلی کے جھٹکے دیکر جان سے ماردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کرنے کے بعد شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو کرنٹ لگایا جس کے بعد خاتون ہلاک ہوگئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اپنے بچے کے ساتھ کہیں جارہی تھی جب اس کے شوہر نے اس پر حملہ کیا اور اسے رسی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے مقتولہ کوکرسی سے باندھا اور پھر اسے بجلی کے جھٹکے دیئے۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام، ایس ایچ او سکھن معطلی کے بعد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

Related Posts