اسلام آباد، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں مزدوروں کا پریس کلب پر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں مزدوروں کا پریس کلب پر احتجاج
اسلام آباد، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں مزدوروں کا پریس کلب پر احتجاج

اسلام آباد:ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں مزدوروں نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم 277ملازمین کو ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری سے اچانک ملازمت سے فارغ کر دیا گیا جبکہ ہمیں ہمارے بقایہ جات بھی ادا نہیں کئے گئے۔مزید230ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بڑے بھائی فاروق فروغ اورگورنرپنجاب چوہدری سرور کے بھتیجے نے مل کر یہ فیکٹری خریدی اورہمیں ملازمت سے برخاست کردیا جبکہ 13ماہ سے ہم لوگ بے روزگار ہیں،ہمارے بچے بھوکے پیاسے ہیں اور گھروں کے کرائے اور دیگر اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ انتہائی کرب کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی قتل بند کیاجائے، ہمیں فاروق فروغ اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھتیجے کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، آج ہم مجبور ہوکر اپنے حق کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

فیکٹری بند کرنے کامقصد مزید230خاندانوں کو بے روزگار کرنا ہے۔ہمارے 277خاندان اس وقت بے روزگار ہوچکے ہیں، بچے اسکول نہیں جارہے، مکانوں کے کرائے ادا نہیں ہوپارہے، گھروں میں راشن ختم ہوچکا ہے جس کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں، ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اوراپنا حق لے کر رہیں گے، انہوں نے کہاکہ ہماری یونین رجسٹرڈ ہے اور ہم احتجاج کا مکمل حق رکھتے ہیں، ہم یہاں پر امن احتجاج کررہے ہیں، ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے وزیراورگورنر پنجاب کے بھتیجے کو راہ راست پر لائیں اور ہمارا حق دلائیں۔

ہم نے سالہا سال اس فیکٹری کو اپنے خون پسینے سے سینچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے جب تک ہمارا ہمیں حق نہیں دیاجاتا، ہم بالکل دبنے یا ڈرنے والے نہیں ہیں، چاہے ہماری جان چلی جائے۔

Related Posts