آرمی چیف کی امیر البحرامجد نیازی سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی امیر البحرامجد نیازی سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش
آرمی چیف کی امیر البحرامجد نیازی سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی سے  ملاقات کی جس کے دوران عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی کو مبارکباد دی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔نئے نیول چیف نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔

یادگارِ شہداء پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے نیول چیف کی قیادت میں پاک بحریہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے نیول چیف کے طور پر کمان سنبھال لی  جبکہ سابق نیول چیف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

 ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاکستان نیوی کے 22ویں سربراہ ہیں، کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں 3 روز قبل ہوئی جہاں بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش چیف ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

مزید پڑھیں: ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

Related Posts