سُشانت سنگھ کیس، بھارتی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سُشانت سنگھ کیس، بھارتی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت منظور کر لی
سُشانت سنگھ کیس، بھارتی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت منظور کر لی

ممبئی: بھارتی عدالت نے آنجہانی بھارتی فلم ہیرو سُشانت سنگھ کی خودکشی اور منشیات کے استعمال کے کیس میں اداکارہ رِیا چکرورتی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ خودکشی سے متعلقہ منشیات کیس میں گرفتار کیا۔ سُشانت کی گرل فرینڈ ریا چکر ورتی کم و بیش 30 روز جیل میں رہیں جن کی ضمانت مشروط طور پر منظور کی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے شووک نامی ریا چکرورتی کے بھائی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکر ورتی کا جوڈیشل ریمانڈ 20 اکتوبر تک منظور کیا گیا تھا، تاہم انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے نے ریلیف دے دیا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کی گئی ہیں۔

کیس میں نامزد ملزمان میں دیپش ساونت اور سیمیول میراندا شامل ہیں جن کی ضمانت منظور کی گئی۔ ریا چکرورتی کے وکیل کے مطابق یہ انصاف کی جیت ہے کہ ریا چکرورتی کو ضمانت ملی۔ ضمانت کے عوض ریا کو 1 لاکھ روپوں کے بانڈز اور 10 روز بعد ہر 10 روز مقامی پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی۔

ریا چکرورتی کی گرفتاری گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو عمل میں لائی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ وہ آنجہانی سُشانت سنگھ کو منشیات فراہم کیا کرتی تھیں، تاہم ریا چکر ورتی نے یہ تمام الزامات مسترد کردئیے ہیں۔ ان کے مطابق ادارے انصاف اور کیس کی درست تفتیش کی بجائے انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سُشانت سنگھ کیس میںپیش رفت، بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی گرفتار

Related Posts