ظفر محمود عباسی سبکدوش، ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظفر محمود عباسی سبکدوش، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ بن گئے
ظفر محمود عباسی سبکدوش، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ بن گئے

اسلام آباد: پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے نیول چیف کے طور پر کمان سنبھال لی ہے جبکہ سابق نیول چیف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاکستان نیوی کے 22ویں سربراہ ہیں، کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں ہوئی جہاں بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش نیول چیف ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

کمانڈ تبدیلی کی پر وقار تقریب میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔  قبل ازیں ایڈمرل امجد خان نیازی نیوی کے اعلیٰ ترین عہدوں پر شاندار خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

نیوی میں سن 1985ء میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے ایڈمرل امجد خان نیازی اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں جنہیں متعدد کمانڈز اور اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

قبل ازیں ایڈمرل امجد خان نیازی نے کمانڈنٹ پاک بحریہ وار کالج لاہور میں بھی فرائض سرانجام دئیے اور کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے عہدوں پر بھی شاندار کام کیا۔ نیول چیف کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے۔

ڈی جی نیول انٹیلی جنس کے طور پر ایڈمرل امجد خان نیازی کی خدمات قابلِ تعریف رہیں۔ ہلالِ امتیاز ملٹری اور ستارۂ بسالت حاصل کرنے والے ایڈمرل امجد خان نیازی فرانس کی طرف سے شیویلئے (نائٹ) میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی سبکدوش ہونے والے نیول چیف سے الوداعی ملاقات

Related Posts