نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نے درج نہیں کرایا۔لاہور پولیس کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نے درج نہیں کرایا۔لاہور پولیس کی وضاحت
نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نے درج نہیں کرایا۔لاہور پولیس کی وضاحت

لاہور پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر غداری کا مقدمہ حکومت نے یا کسی قومی ادارے نے درج نہیں کرایا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور پولیس نے نواز شریف پر غداری کے مقدمے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ایک عام شہری بدر رشید کی درخواست پر درج ہوا جس کا ریاستِ پاکستان یا کسی ریاستی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بدر رشید نامی شہری کی طرف سے درج کرائے مقدمے پر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر عوام مختلف قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں جس پر لاہور پولیس کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ شہری نے جو شکایت درج کرائی، پولیس افسران نے اس کے حوالے سے متعلقہ دفعات بھی درج کیں۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمے پر تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے، اگر کوئی ثبوت سامنے آئے تو قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے تاکہ شکایت کنندہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی جرائم کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیل صدرِ مملکت کو بھجوا دی

Related Posts