ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے ہیروئن اسمگل کوشش ناکام بنادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Model Customs Collector foiled heroin smuggling attempt in gwadar

کوئٹہ :ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے اندرون ملک ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ،گزشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں انسداد منشیات کی سب سے بڑی کامیاب کارروائی کی گئی۔

کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف ھدایت کی روشنی میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے بھرپور سدباب کے لئے تمام میسر وسائل اور مخبری کے نیٹ ورک کو بھرپور فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجہ میں کچھ دن پہلے کلکٹر طاہر قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری تعداد میں گودار سے اندرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

اس ملنے والی خفیہ اطلاع پر کلکٹر طاھر قریشی نے اپنی زیرنگرانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز گودار غلام حیدر مہسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں دیگر فیلڈ افسران اور عملہ بھی شامل تھا اس خصوصی ٹیم نے کلکٹر ڈاکٹر طاھر قریشی کی ہدایت اور رہنمائی میں کہرکہیڑا چیک پوسٹ پر تعینات فیلڈ افسران اور عملے نے اپنے گشت میں اضافہ اور اندرون ملک بذریعہ RCD ھائی وے اندرون ملک جانے والی مال بردار گاڑیوں اور بسوں کی مزید موثر نگرانی شروع کر دی ۔

اندرون ملک جانے والے غیر معروف راستوں پر بھی اضافی عملہ کی تعیناتی کر دی گزشتہ شب دوران گشت کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے 1100 بجے وندر کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب کراچی کی طرف جانے والے ایک آئل ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ٹینکر ڈرائیور نے ٹینکر روکنے کے بجائے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے ھوئے فرار ھونے کی کوشش کی جس پر کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے ٹینکر کو روکنے کے لئے اس کا تعاقب شروع کیا تو ٹینکر میں موجود نامعلوم افراد نے کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ پر فائرنگ کردی ۔

کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی تو ٹینکر ڈرائیور اور اس میں سوار افراد نے ٹینکر کو اندھیرے میں روک کر فائرنگ کرتے ھوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کی کسٹمز کے عملے نے فرار ھونے والے افراد کا تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ اس میں کامیاب نہ ھوسکے بعد ازاں کسٹم کے عملے نے 6 وہیلرہینو آئل ٹینکر جس کے بمپر پر مارکر سے TMA 353 رجسٹریشن نمبر لکھا ھوا تھا جو کہ دو خانوں پر مشتمل تھااس کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی مکمل اور تفصیلی تلاشی لی تو آئل ٹینکر کے ایک خانہ میں ڈیزل اور دوسرے خانہ سے اعلی کوالٹی کی ایک ارب چھ کروڑ روپے (1050ملین) مالیت کی176 کلو ہیروئن پاؤڈر جو کہ ایکسپورٹ پیکنگ میں تھی برآمد کرضبط کر لی۔

مزید پڑھیں:لیاقت آباد سپر مارکیٹ،قبضہ مافیا کی بنائی گئی 40دکانوں کو مسمار کرکے دفتر سیل کردیا گیا

نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےمفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوششیں کی جاری ھیں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان اور کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاھر قریشی  نے کسٹمز کے عملے کو اس کامیاب کاراوائی پر شاباشی اور مبارک باد دی اور مستقبل میں اسمگلنگ کے سدباب کی کوششوں کو اسی عزم اور جرات سے جاری رکھنے کی ھدایات جاری کیں۔

Related Posts