بابر نہال آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Baber Nehal elected chairman APRA

کراچی :آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں بابر نہال چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ محمد الیاس سینئر وائس چیئرمین اورعبدالقادر میروائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

اپرا کے اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے مسعود احمد کالیہ،عمر حبیب، محسن اورشیخ محمد تحسین رکن منتخب ہوئے ۔ اپرا کے اجلاس عام میں سالانہ حسابات کی منظوری دی گئی اور نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

واضح رہے کہ آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے فوڈ پانڈا کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری کے خلاف کراچی میں احتجاج کے بعد دوسرے مرحلے میں پنجاب میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ہے ۔

لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے ریسٹورنٹس بھی فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپرا کے احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔اپرا نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک فوڈ پانڈا اپنی من مانیاں بند نہیں کرتا اس کی سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:ای ایف پی کاسائٹ میں نالوں کی اصل حیثیت بحال اورتجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ

اپرا نے ریسٹورنٹس ماکان پر فوڈ پانڈا کی جانب سے 30فیصد کا خودساختہ کمیشن مسلط کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسابقتی کمیشن کے قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے اور سی سی پی سے درخواست کی ہے کہ وہ فوڈ پانڈا کی اجارہ داری اور بلیک میلنگ کا خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ تمام فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو مساوی کارروباری مواقع میسر آسکیں۔

Related Posts