خیبر پختونخوا کے شعبۂ سیاحت میں کورونا کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے شعبۂ سیاحت میں کورونا کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان
خیبر پختونخوا کے شعبۂ سیاحت میں کورونا کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان

پشاور: کورونا وائرس کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے شعبۂ سیاحت کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شعبۂ سیر و سیاحت کے ترجمان لطیف الرحمان نے گزشتہ روز یہ انکشاف کیا کہ کے پی کے جیسے ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے والے صوبے کو کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ترجمانِ شعبۂ سیاحت (کے پی کے) لطیف الرحمان نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے باعث متعدد کاروباری شخصیات محدود اور وائرس کے خوف سے عملی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئیں اور صوبے میں سیاحوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔

محکمۂ سیاحت کے ترجمان لطیف الرحمان نے کہا کہ شعبۂ سیاحت سے وابستہ ہزاروں افراد کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہوئے جس سے صوبائی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ وائرس کم ہونے کے باعث ہزاروں سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا اور اب ہم بحالی کے عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیر و سیاحت کے شعبے سے متعلق 12 کروڑ نوکریاں آج صرف کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئیں۔

مزید پڑھیں:  شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ

Related Posts