سرکلر ریلوے سے بے دخل لوگوں کو بسانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکلر ریلوے سے بے دخل لوگوں کو بسانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔شیخ رشید
سرکلر ریلوے سے بے دخل لوگوں کو بسانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے سے بے دخل افراد کو بسانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا اور شاہ لطیف اسٹیشن لیول کراسنگ پر پہنچے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب بھی کیا۔

میڈیا نمائندگان سے خطاب کے دوران وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) کو دیا گیا ہے۔ منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد ہر 15 روزمیں کراچی کا چکر لگتا رہے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے سے تمام لائنز کلیئر کرنے اور ناجائز تجاوزات گرانے کا حکم دیا، 30 کلومیٹر یمں سے 12 کلومیٹر تک کا علاقہ تو کلیئر ہوچکا، مزید کام جاری ہے۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کے سی آر کے فیز 1 میں شاہ عبداللطیف تک کا ریلوے ٹریک کلیئر ہے۔ سرکلر ریلوے سے بے دخل افراد کو جگہ دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔ ہم تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلر ریلوے منصوبے پر 10 ارب 50 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ پہلے فیز میں 1 ارب 80 کروڑ خرچ ہوں گے، صوبائی حکومت سے رابطہ ہے، ہمارا کے سی آر پر کوئی تنازعہ نہیں۔ سیاست پر آئندہ روز بات ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا۔وزیرِ اعظم

Related Posts