سپر ہائی وے پر مسافر وین حادثے کا شکار،13افراد لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے پر نوری آباد جامشورو موڑ پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر وین 20 مسافروں کو لے کر حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی،کراچی میں سپر ہائی وے پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہنچنے پرآگ لگنے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے واقعے میں 6 مسافر بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی، ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، 13مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، 6 افراد زخمی ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، گاڑی میں 20 سے 22 افراد سوار تھے، 6زخمیوں کو نوری آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق وین کئی قلابازیاں کھا کر سڑک سے اتر کر کچے میں جاگری، وین کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق وین کے آگے جانیوالی گاڑی کا دروازہ ٹوٹ کر گرا، گاڑی کو بچانے کی کوشش میں حادثہ پیش آگیا، کچے میں جانے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے میں گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی نے نوری آباد کے قریب وین حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہوا۔

مزید پڑھیں:گلستان جوہر پوليس مقابلے میں استعمال ہونیوالی کار کا اصل مالک سامنے آگیا

محمود مولوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے کہا کہ آئے روز ایسے سانحات افسوسناک ہیں۔

Related Posts