کراچی کیلئے پاک بحریہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے پاک بحریہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں، وفاق اپنی ناکامی کا ذمہ دار ایک صوبے کو قرار نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق منوڑا بیچ روڈ کے افتتاح کے موقعے پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیر کے روز کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور ہر ایک کو شہرِ قائد کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کی خدمات کراچی کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے قابلِ قدر ہیں لیکن نیوی کے پراجیکٹس میں مقامی افراد کو بھی بھرتی کیا جانا چاہئے۔

شہرِ قائد کے مسائل پر وزیرِا علیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کراچی میں کوڑے کرکٹ اور سیوریج کے مسائل پر جلد قابو پائیں گےجبکہ سندھ حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جلد ہی ہم بڑی سڑکیں اور سپورٹ سسٹمز پر کام کریں گے۔ کیماڑی کو ایک ماڈل ضلعے کا درجہ دیا جائے گا اور یہاں کے عوام کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔ سیاحوں کی 200 گاڑیوں کیلئے پارکنگ بھی تعمیر کی جارہی ہے۔

منوڑا کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ منوڑا میں سڑکیں تباہ حال ہیں جس کی وجہ سے یہاں کا رُخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ منوڑا ایک مشہور تفریحی مقام ہے جسے سڑکوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات سے اہم تفریح گاہ بنایاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ  میں وزیرِ اعظم کی تقریر اور مسئلۂ کشمیر کی اہمیت

Related Posts