راولپنڈی : کنٹونمنٹ کے علاقے قاسم آباد میں گندگی کے انبار، تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں، مکینوں کا تشویش کا اظہار، انتظامیہ نے آنکھیں پھیرلیں۔
مین پشاور روڈ سے چند قدم کے فاصلے پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی حدود محلہ قاسم آباد میں گندگی نے عوام کا جینا محال کردیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ محلہ قاسم آباد میں چونکہ زیادہ تعداد غریب اور مزدور طبقہ رہتا ہے اس لئے غریبوں کی شنوائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔
غریب مزدور لوگ سارا دن محنت مزدوری اور اپنے بیوی بچوں کے پیٹ کی خاطر گھر سے باہر ہوتے ہیں اور ان کے بیوی بچے اس گندگی میں رہنے میں مجبور ہیں۔گندگی کی وجہ سے پورے محلے میں شدّید بد بو پھیلی رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی اور تعفن کی وجہ سے ہمارے بچے بیمار ہورہے ہیںلیکن نہ تو مقامی قیادت توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی کنٹونمنٹ کا عملہ یہاں آنا گورا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:میاں طارق جاوید نے شوکت خانم اسپتال کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی، زنیش خان