پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ علی نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہہ کر مائیک خود پکڑ لیا کہ انٹرویو میرا ہے، میں بولوں گی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ نے یاسر شامی کو انٹرویو دینے کی بجائے خود مایئک ہاتھ میں پکڑا جس کی ویڈیو گزشتہ روز ہی سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نمرہ علی نے کہا کہ پہلے مجھے اسٹوڈیو میں بلایا گیا تھا، اب مجھے اسٹوڈیو کی بجائے باہر بولنے کا موقع دیا گیا ہے۔ میں یاسر انکل کی بھی شکر گزار ہوں۔ میں کیمرہ دیکھ کر پاگل نہیں ہوتی، میں ہمیشہ سے ہی ایسی ہوں۔
اداکارہ نمرہ علی نے کہا کہ گھر پر لوگ اور میرے گھر والے بھی بیٹھے ہوتے ہیں، میں سب سے اسی طرح (بغیر رُکے، ایک سانس میں) بات کرتی ہوں۔ مجھے شروع سے ہی ٹی وی پر بلکہ ٹی وی ہو یا سوشل میڈیا ، مجھے لوگوں کے سامنے آنے کا شوق تھا۔
بعد ازاں اداکارہ نمرہ علی اپنے ہی میزبان کا انٹرویو کرنے لگتی ہیں لیکن اس کے دوران بھی اپنی تعریفوں کے ذریعے مداحوں کا دل جیتنے کی کوشش کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اب تک یہ ویڈیو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار نعمان اعجاز عوام کیلئے جوکر بن گئے