آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلین ٹیم کے سابق بیٹسمین اور کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز کا حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز کا دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث انتقال اُس وقت ہوا جب وہ آئی پی ایل (بھارتی پریمئر لیگ) کے ایک میچ پر کمنٹری کیلئے بھارت میں موجود تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 59 برس تھی۔

ڈین جونز نے 164 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلین ٹیم کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 52 ٹیسٹس کے دوران بھی ان کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔ کھلاڑی کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے عوام کو کھیل کی تازہ بہ تازہ صورتحال بتانے کے ساتھ ساتھ ڈین جونز نے کوچنگ بھی جاری رکھی، پاکستان میں پی ایس ایل کی اہم ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوچ بھی ڈین جونز کو مقرر کیا گیا تھا۔

ڈین جونز نے سن 1984ء میں آسٹریلیا کی طرف سے اپنا پہلا کرکٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری میچ کے دوران 6 اپریل 1994ء کو ڈین جونز نے جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ کھیلی۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا سوگوار ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: یونس خان مستقبل میں بھی پاکستانی کرکٹ کا حصہ رہیں گے

Related Posts