پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندر کی دُنیا میں بہتری لانے کے عزم کے ساتھ عالمی یومِ بحری امور (ورلڈ میری ٹائم ڈے) آج منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندر کے ذریعے دُنیا بھر میں 80 فیصد سے زیادہ تجارت ہوتی ہے سمندر انسانوں کیلئے ایک بہترین تجارتی راستہ ہے کیونکہ یہاں آمدورفت سستی اور بر وقت ہوتی ہے۔دُنیا بھر میں عالمی یومِ بحری امور جہاز رانی کی صنعت، سمندر کی اہمیت اور تحفظ پر توجہ دینے کیلئے عالمی دن منایا جارہا ہے۔
رواں برس اقوامِ متحدہ نے عالمی یومِ بحری امور کاعنوان مستحکم زمین کیلئے مستحکم جہاز رانی رکھا ہے جبکہ پاکستان بھر میں ایک طویل ساحلی پٹی واقع ہے۔ ملک جہاز رانی کی صنعت سے اس قدر فائدہ نہیں اٹھا سکا جتنا اٹھایا جاسکتا تھا۔ پاکستان کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کی قیادت میں وزارتِ بحری امور سمندر کے ذریعے صنعت و تجارت کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان کو پاکستان نے وسیع و عریض سمندر اور تجارت کیلئے وسیع مواقع سے نوازا ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں برس کو سمندری معیشت کا سال قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندروں کا عالمی دن اور آبی حیات کیلئے ذمہ داریاں