کراچی کے بعد پنجاب میں بھی فوڈ پانڈا کی ہٹ دھرمی کیخلاف بائیکاٹ شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Restaurant owners boycott for foodpanda in punjab

کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے فوڈ پانڈا کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری کے خلاف کراچی میں احتجاج کے بعد دوسرے مرحلے میں پنجاب میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ہے ۔

لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے ریسٹورنٹس بھی فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپرا کے احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔اپرا نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک فوڈ پانڈا اپنی من مانیاں بند نہیں کرتا اس کی سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اپرا کے چیئرمین محمد نعیم صدیقی نے ایک بیان میںاس بات کی نشاندہی کی کہ فوڈ پانڈا نے اپنی سروسز کے بائیکاٹ کے بعد ریسٹورنٹس ماکان پر مزید دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر 30فیصد کمیشن نہ دیا گیاتوفوڈ پانڈا کھانا ڈیلیور نہیں کرے گا۔

اپرا نے ریسٹورنٹس ماکان پر فوڈ پانڈا کی جانب سے 30فیصد کا خودساختہ کمیشن مسلط کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسابقتی کمیشن کے قوانین کے برخلاف قرار دیا ہے اور سی سی پی سے درخواست کی ہے کہ وہ فوڈ پانڈا کی اجارہ داری اور بلیک میلنگ کا خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ تمام فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو مساوی کارروباری مواقع میسر آسکیں۔

چیئرمین اپرا نے اسلام آباد ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (آئی آر اے)، لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (ایل آر اے)اورلاہور ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے فوڈ پانڈا کی سروسز کی بحالی کو چند شرائط سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو اپنے رائیڈرز کے ذریعے کھانے کی ڈیلیوری کی بے جا شرط ختم کی جائے ۔

تمام برانڈز کے لیے مساوی کمیشن رکھا جائے اور فوڈ پانڈا صارفین کی معلومات ریسٹورنٹس کے ساتھ شیئرکی جائیں جبکہ بار بار کمیشن بڑھانے کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:غیرقانونی کام کیلئے قانونی راستہ

علاوہ ازیں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت کسی اور فوڈ ڈیلیوری کمپنی کی خدمات حاصل نہ کرنے کی شرط عائد نہ کی جائے جوکہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Related Posts