اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ میں مسئلۂ کشمیر اُجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیریوں کے حق میں خطاب پر شکریہ ادا کرتے ہیں،ترکی کی غیر متزلزل حمایت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کیلئے قوت بخش ثابت ہوگی۔
Deeply appreciate President Erdogan once again raising his voice in support of the rights of the Kashmiri people during his address to UNGA. Turkey’s unwavering support remains a source of strength for the Kashmiris in their legitimate struggle for self determination. pic.twitter.com/RIBJAIUpty
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن و امان میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے جسے اب تک حل نہیں کیاجاسکا۔
اقوامِ متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعے پر جنرل اسمبلی سے گزشتہ روز ورچؤل خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی ادارے مسئلۂ کشمیر و فلسطین حل نہیں کر پائے، جس سے عالمی برادری میں ان کی ساکھ خراب ہوئی۔
مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر جنوبی ایشیاء میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ترک صدر