جان شیر خان نوجوانوں کو اسکوائش کے گُر سکھانے کیلئے میدان میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jansher Khan to provide squash training in KP

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خواہش کے مطابق سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کو تربیت دینگے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کے ساتھ حالیہ گفتگو میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسکواش کی دوبارہ بحالی اور خیبرپختونخوا میں اسکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں جان شیر خان روزانہ کی بنیاد پر اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ میچز اور اسکواش کے بیسک تربیت کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں گے۔

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا کہ حکومت نے کھلاڑیوں کی کوچنگ کا موقع دے کر صوبے کی بچوں کو ٹریننگ دینے کی خواہش پوری کردی۔

اسکواش کھیل میں جو خلا پیدا ہوئی اسے پر کرنے اور ملک کو نئے عالمی چیمپئن دینے کی بھر پور کوشش کرونگا،خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اچھی تربیت کی فقدان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خان اور ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ کے ہمراہ پشاور اسپورٹس کمپلکس میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان شیر خان نے کہا کہ جتنی سہولیات خیبرپختونخوا میں کھلاڑیوں کو ملتی ہے کسی ملک میں بھی نہیں ملتی۔

اسکواش واحد کھیل ہے جس میں کوچنگ اور ٹریننگ کی بہت اہمیت ہے،اچھی ٹریننگ اور کوچنگ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کی بہترین ٹیلنٹ ضائع ہورہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پچیس سال اسکواش کھیل چکا ہوں اور اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان نے جان شیر خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جان شیر خان کی کوچنگ صوبے کے کھلاڑیوں کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ان کی کھلاڑیوں کو تربیت دینے سے کھلاڑیوں کو حوصلہ جبکہ اسکواش کے فروغ کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت مختلف اقدامات اٹھارہی ہے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مختلف پروگرام جاری ہے، ریوائیول آف اسکواش پراجیکٹ کے تحت 8 نئے کورٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ریلوے حکام سے زمین کی لیز کے حصول کے سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے اس زمین پر 9 سکواش کورٹس، جیم، سوئمنگ پول اور ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اسفندیار خان نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل کرکٹ کو پشاور میں منعقد کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے، حیات آباد اسپورٹس کمپلکس کی ڈیزائن مکمل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی

اگلے ہفتے تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کے پی ایس ایل سے پہلے حیات آباد گراؤنڈ کو تیار کریں جبکہ پی ایس ایل کے میچز کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts