کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔جس سے ہم مطمئن ہوسکیں۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے۔
بھائی @KElectricPk والوں، پوچھنا تھا کے اب تو بارش بھی نہیں، اب کا نیا بہانہ بتادیں بجلی نہ ہونے کا؟ گزشتہ رات دس بجے سے لائٹ گئی ہوئی ہے اور تقریاباً بیس گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی لائٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم سے آجاتا ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 14, 2020