سی ڈی اے کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے نادہندگان سے 10 لاکھ روپے نکلوا لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے نادہندگان سے 10 لاکھ روپے نکلوا لیے
سی ڈی اے کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے نادہندگان سے 10 لاکھ روپے نکلوا لیے

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار آصف نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے نکلوا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اسپیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل کلکٹر سی ڈی اے کا عہدہ گزشتہ 3 سال سے غیر فعال رہا جس کے بعد ڈیپوٹیشن آفیسر سردار آصف کو سی ڈی اے کا مجسٹریٹ مقرر کیا گیا۔ چارج لینے کے بعد مجسٹریٹ کے عدالتی ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا انکشاف سامنے آیا۔

گزشتہ 3 برس میں مجسٹریٹ کے دفتر کا عملہ زیادہ تر کیس اپنی مرضی سے نمٹاتا رہا۔ ریونیو ڈائریکٹریٹ کے سینکڑوں کیس نادہندگان کے ہیں تاہم وہاں بھی ریونیو اسٹاف مجسٹریٹ کے عدالتی  اسٹاف کے ساتھ مبینہ طور پر کیسز کو دیکھنے اور نمٹانے میں شامل ہوگیا۔ 

باوثوق ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ عدالت میں جو سٹاف موجود ہے وہ گزشتہ 5 سالوں تعینات ہے اور اگر کسی کا تبادلہ کیاجاتاہے تو مجسٹریٹ آفس سے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کیاجاتاہے تاکہ سٹاف اپنی مرضی اور من مانیاں کرتا رہے۔ریونیو ڈائریکٹوریٹ میں نادہندگان کےکیسز دیکھنے والے ایک منفرد ملازم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 

لاکھوں، کروڑوں روپے کے کیسزدیکھنے والا ملازم پہلے مجسٹریٹ عدالت تعینات رہا اور شکایات پر جب تبادلہ ہونے لگا تو مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر سفارش کے ذریعے اپنا تبادلہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ کروا لیا تاکہ مجسٹریٹ عدالت کے قریب رہے اور مجسٹریٹ عدالت کے اسٹاف کے ساتھ ہی رابطے رکھ کر کیس نمٹائے جائیں۔

موجودہ مجسٹریٹ سردارآصف کی آمد کے بعد سے بدعنوان عناصر کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مجسٹریٹ عدالت کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ زیرِ التواء کیسز کا از سرِ نو جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اِس تمام کام میں متعدد مشکلات بھی سامنے آرہی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 3 رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

Related Posts