کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی
کراچی، ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی

شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جہاں کراچی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان سرجانی ٹاؤن کے علاقے ساحرہ بی بی گوٹھ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈکیت زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو کراچی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے نام فرقان اور نبیل ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ کے ساتھ پولیس مقابلہ سرجانی ٹاؤن میں ہوا۔ مقابلے میں خوش قسمتی سے پولیس یا شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد

Related Posts