ارطغرل غازی کا پاکستانی میں غیر قانونی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی میں کام کرنے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی کا مبینہ غیر قانونی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی میں کام کرنے سے انکار
ارطغرل غازی کا مبینہ غیر قانونی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی میں کام کرنے سے انکار

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی ہیرو کا کردار نبھانے والے  انگین آلتان دوزیاتان نے مبینہ غیر قانونی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترک فنکار انگین آلتان دوزیاتان جو بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کرنے والے تھے، انہوں نے ہاؤسنگ منصوبے کے غیر قانونی ہونے کا علم ہوتے ہی معاہدہ منسوخ کردیا۔

ارطغرل غازی کو ترک وزارتِ داخلہ نے پاکستانی میڈیا کی رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے آگاہ کیا کہ بلیو ورلڈ سٹی ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جس کے خلاف راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق ترک فنکار  نے تمام رپورٹس دیکھنے کے بعد اِس معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ جب معاہدہ کیا گیا تو انہیں بلیوورلڈ سٹی کی قانونی حیثیت بارے میں  نہیں بتایا گیا تھا۔

انگین آلتان دوزیاتان  ارطغرل غازی  کے کردار کی وجہ سے پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں اور  پاکستان کے 22 کروڑ عوام ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے لیکن بلیو ورلڈ سوسائٹی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے چونترہ تھانے میں درخواست دے رکھی ہے اور عوام کو سوسائٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

 بلیو ورلڈ سوسائٹی کے پاس این او سی یا لے آؤٹ پلان موجود نہیں۔ سوسائٹی مبینہ طور پر ارتغرل غازی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے غیر قانونی پلاٹس فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن ارطغرل غازی بر وقت اقدام کے باعث بدنامی سے بچ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی کامیابی پرپاکستان  کا مقروض ہوں۔ ہیرو

Related Posts