اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم دفاعِ وطن کیلئے جان دینے والے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج یومِ فضائیہ کے موقعے پر ہم ارضِ پاک کے دفاع کی خاطر جان قربان کرنے والے اپنے ان جانباز ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری اور جرات سے دشمن کے وار کا منہ توڑ جواب دیا۔
سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے تناظر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے وار کا منہ توڑ جواب دے کر اسے یہ سبق دیا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔
یوم فضائیہ کے موقع پر ہم ارض پاکستان کے دفاع کی خاطر جان قربان کرنے والے اپنے ان جانباز ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بہادری اور جرات سے دشمن کے وار کا منہ توڑ جواب سے کر انہیں یہ سبق دیا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) September 7, 2020
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد مادرِ وطن کی حرمت پر جان دینے والے ائیر فورس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
پاک فضائیہ دنیا کی بہترین ائیر فورسز میں سے ایک شمار کی جاتی ہے جس نے سن 1965ء کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے