کراچی : پاک سوزوکی نے اپنی وٹارا ایس یو وی کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا، اب وٹارا60لاکھ 55 ہزارروپے میں فروخت ہوگی۔
سوزوکی کمپنی کی نئی جمنی کی قیمت میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور جیپ اسٹائل کار اب 4اعشاریہ 49 ملین روپے میں فروخت ہوگی۔
وٹارا اور جمنی دونوں ہی پاکستان میں تیار نہیں ہوتی ہیں، پاک سوزوکی یہ دونوں کاریں پاکستان کی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے درآمد کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:2030ء تک پاکستان کی 30 فیصد کاریں الیکٹرک ہوجائیں گی۔ مشیر ماحولیاتی تبدیلی