کراچی میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل گئیں، 2 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل گئیں، 2 افراد زخمی
کراچی میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل گئیں، 2 افراد زخمی

کراچی  کے علاقے گلشنِ اقبال میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلشنِ اقبال کے علاقے شانتی نگر میں پیش آیا جہاں عزیز بھٹی پارک کے قریب بنائی گئی 60 سے زائد جھگیاں اچانک لگنے والی آگ سے جل کر راکھ ہو گئیں۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں جس کے بعد آگ بجھانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں شریک ہوئیں۔

آپریشن کے دوران 2 گھنٹے کے اندر 60 جھگیوں کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

جھلس کر زخمی ہونے والے 2 افراد کو قریبی سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا جنہیں برنس وارڈ میں ابتدائی طبی امداد دی جائے گی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم ہوسکیں۔

  یہ بھی پڑھیں: چائنہ پورٹ پر آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

Related Posts