سابق وزیرمملکت اور رہنما مسلم لیگ ن رانا افضل انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرمملکت اور رہنما مسلم لیگ ن رانا افضل انتقال کر گئے
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر مملکت برائے خزانہ اور رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر مملکت برائے خزانہ اور رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث رانا افضل  کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا، حالت مزید بگڑنے پر رانا افضل کو گذشتہ روز  وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکےاور کچھ دیر قبل خالقِ حقیقی سے جاملے۔

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی رانا محمد افضل کے انتقال کی تصدیق کردی۔

رانا افضل خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے اور ن لیگ کے گذشتہ دور حکومت میں وہ وزیر مملکت برائے خزانہ تھے۔

سابق وزیر 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی انجیئرنگ کالج اور یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی بعد ازاں بلوچستان یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا۔ انہوں نے کمشن کا امتحان پاس کر کے 1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں اپنی خدمات انجام دیں۔

رانا افضل خان 2013 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts