لاہور میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
لاہور میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

لاہور میں تیز رفتاری سے ڈرائیو کی جانے والی کار موٹر سائیکل رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں بھو بتیاں کے قریب آتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ سے کار کی ٹکر کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور جاں بحق ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق کار بے جا تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور موٹر سائیکل رکشہ سے جا ٹکرائی۔ جو لوگ جاں بحق ہوئے وہ فیکٹری میں کام کرنے کیلئے جا رہے تھے۔ ٹکر کے باعث موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد زاہد ، شہزاد، زریاب، فاروق اور حسنین کی میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی یا ٹارگٹ کلنگ؟ نوجوان کا قتل معمہ بن گیا

Related Posts