پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کی دوسری شادی کی صورت میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عروہ حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شو کی میزبان صنم بلوچ ان سے شوہر کی دوسری شادی کے بارے میں سوال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ اگر مجھے کہیں سے یہ پتہ چل جائے کہ میرے شوہر فرحان سعید دوسری شادی کرنے والے ہیں تو انہیں روکنے کیلئے شادی کی تقریب میں نہیں جاؤں گی۔ اگر فرحان سعید دوسری شادی کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس پر خاموش رہنا پسند کروں گی۔
عروہ حسین نے کہا کہ میرے شوہر کی دوسری شادی کے فیصلے پر میرا ایسا کوئی ردِ عمل نہیں ہوگا کہ میں وہ شادی کسی طرح رکوا دوں یا کوئی انتہائی قدم اٹھاؤں۔ میں خاموش رہوں گی۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی عروہ حسین نے گلوکار فرحان سعید سے 4 سال قبل شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کی مدد کریں۔فرحان سعید