جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بنیاد پرستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس سے جو مشکلات پیدا ہوئیں، ان کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد بنیاد پرستی کو فروغ دے رہے ہیں اور نئے افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرکے دہشت گردی میں اضافہ چاہتے ہیں۔
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایک طرف فاشسٹ نازی اور بنیاد پرست سفید فام افراد نسل پرستی کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ سازش پرست عناصر اور دیگر کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر میں دہشت گرد کورونا وائرس کا فائدہ اٹھا کر جس تقسیم کو فروغ دے رہے ہیں اس کا مقابلہ کیا جاسکے اور شدید نوعیت کی انتہا پسندی سے نمٹا جائے۔
Terrorists are exploiting the hardships caused by #COVID19 to radicalize & recruit.
Neo-Nazis, white supremacists, conspiracy theorists & others are stirring up division in the wake of the virus.
There is an urgent need for global unity & solidarity against violent extremism.
— António Guterres (@antonioguterres) September 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کے خلاف 3 اشتعال انگیزیاں سازش ہیں۔شہریارآفریدی