گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم کی ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم کی ہے۔فردوس عاشق اعوان
گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم کی ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرزور اور ٹھوس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کی خواہشات و جذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔شہریار آفریدی

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دُنیا کو مظلوم کشمیریوں کا ہر صورت ساتھ دینا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آواز گزشتہ ستر برسوں میں کشمیر کے حق میں اٹھنے والی سب آوازوں کے مقابلے میں توانا ہے جبکہ آج یہ  آواز دُنیا کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم تک گئے۔ کشمیری بھائی خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں، ہر پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ مظلوم کشمیری بوڑھوں، بچوں اور خواتین کوبھارتی فوج ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔زرتاج گل وزیر

Related Posts