ٹیکس وصول کرنے کے لیے متعلقہ بینک 30 ستمبر کو 9 بجے تک کھلے رہیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remittances to Digital Service Provider Companies against Acquisition of Services by Local Companies

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کی مجاز شاخوں اور اسٹیٹ بینک کے دفاتر کو 30 ستمبر کو شب 9 بجے تک کھلا رکھا جائے گا۔ فیصلہ سرکاری محصولات جمع کرنے میں سہولت کےلیے کیا گیا۔

نیشنل بینک کی ایس بی پی اور بی ایس سی برانچز  کے متعلقہ فیلڈ آفسز کے ساتھ لین دین کا تصفیہ 30 ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ اس مقصد کے تحت شام 7 بجے نفٹ کی طرف سے خصوصی کلیرنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ: ریونیو شارٹ فال کے باعث سالانہ ٹیکس اہداف میں 52 ارب روپے کی کمی

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق تمام بینک متعلقہ برانچز کو 30 ستمبر کو اس وقت تک کھلا رکھنے کے پابند ہوں گے جب تک سرکاری لین دین کی غرض سے خصوصی کلیرنگ حاصل نہ ہوجائے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی گزشتہ روز جاری کردہ زرِ مبادلہ رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی کی ادائیگی کے سبب مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر کم ہوئے۔ مجموعی طور پر زرِ مبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ملکی زرِ مبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک

Related Posts