اسلام آباد: وزیرِ اعطم پاکستان عمران خان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا درد پورا پاکستان محسوس کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم وہ درد برداشت کر رہی ہے جس سے آج کراچی کے عوام گزر رہے ہیں، تاہم اِس محرومی اور پریشان حالی کے دوران ایک اہم پیش رفت بھی ہوئی۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کی مشکلات پر فوری ردِ عمل دیتے ہوئے کراچی کے 3 مسائل کے حل پر کام کیلئے تیار ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں نالہ صفائی مکمل طور پر کی جائے گی اور نالوں پر قائم تجاوزات ختم کی جائیں گی جس سے ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی اور کراچی میں نکاسئ آب کے مسائل بھی حل ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے 3 اہم مسائل حل کرنے کی طرف پیش قدمی جاری ہے، کراچی میں عام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا تاکہ عوام کی پریشانیاں دور کی جاسکیں۔
Cleaning the nullahs once & for all & dealing with encroachments impeding water channels; devising a permanent solution to the solid waste disposal & sewerage problems; & resolving the critical issue of water supply to the citizens of Karachi.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دِکھایا گیاکہ فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان نے گزشتہ روز صبح سے رات تک اپنے حلقے میں عوام کیلئے مختلف خدمات سرانجام دیں۔
مزید پڑھیں: عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف