اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل
اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر جی 6 سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 9 اور 10 محرم کے موقعے پر ماتمی جلوس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے نکالے جاتے ہیں۔ اسلام آباد کا ماتمی جلوس مرکزی جامعہ امام بارگاہ اثناء عشری جی 6/2 سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامعہ امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہوگا۔

سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید خود کر رہے ہیں، پولیس، رینجرز، ایف سی، ٹریفک پولیس ار بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4 ہزار سے زائد افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیکورٹی کے پیشِ نظر موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

مرکزی ماتمی جلوس کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ راستے میں آنے والے پلازہ اور گھروں کی چھتوں پر محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اسپیشل کمانڈوز تعینات ہیں۔

جلوس کی نگرانی سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلنس سے کی جائے گی۔ جلوس کی راہ میں تمام چھوٹے بڑے راستوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ   شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 9 محرم الحرام کا دن مذہبی جوش و جذبے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے جس کے دوران جلوس نکالے جائیں  گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کے روز امام حسین علیہ السلام، اہلِ بیتِ اطہار اور رفقائے کربلا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شامِ غریباں اور یومِ عاشور منایا جاتا ہے۔ 9 اور 10 محرم کے روز نواسۂ رسول ﷺ کو رفقائے کربلا کے ہمراہ شہید کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شہدائے کربلا کیلئے 9 محرم کے جلوس آج نکلیں گے

Related Posts