قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مرحوم میر حاصل بزنجو کو خراج تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate, NA pay tribute to late Mir Hasil Bizenjo
مولانا فضل الرحمن کو جلسہ کرکے اسلام آباد سے واپس نہیں جانا چاہیے، حاصل بزنجو

اسلام آباد :پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں ایوانوں میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور میر حاصل بزنجو کے ساتھ جمہوری سفر کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ حاصل بزنجوایک ثابت قدم انسان تھے ،وہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے کبھی بھی طاقت کا غلط استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی۔ نیشنل پارٹی کے رہنما آخر تک اپنے نظریہ کے ساتھ کھڑے رہے،میر حاصل بزنجو کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے متوفی کے ساتھ قریبی تعلقات کا احاطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو نے پوری زندگی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔ وہ ایک اعتدال پسند مزاج کے رہنما تھے۔ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے احترام اور یاد میں سیشن ملتوی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:حاصل بزنجو کی وفات پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، وہ پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Related Posts